ایشین گیمز،پاکستان نے ہینڈ بال میچ میں ملائیشیا کو شکست دیدی

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز2018کے مینزہینڈ بال ایونٹ میں آج پاکستان اور ملائیشیاء کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ملائیشیاء کی ٹیم کو47-24کے سکور سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان مینزہیند بال میں مجموعی طور پر چھ میچز کھیل کر صرف دو میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکا ہے۔آج کا میچ جیتنے کے باوجود ٹیم پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ،ہینڈ بال میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت نے انڈونیشیا کو37-23سے شکست دے دی جبکہ وومز ایونٹ میں شمالی کوریا نے قازقستان کو32-30سے اور ہانگ کانگ نے انڈونیشیا کو30-16 سے ہرا دیا۔ہینڈ بال ایونٹ میں پرسوں31اگست کو براونز میڈل کا میچ کوریا اورجاپان کے درمیان جبکہ فائنل میچ قطر اور بحرین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor