ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیشی کرکٹر مصدق حسین کی اہلیہ نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر جہیز نہ لانے پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور انہیں گھر سے بھی نکال دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ بنگلہ دیشی کرکٹر مصدق حسین کی 6 برس قبل ان کی کزن اوشا سے شادی ہوئی تھی۔ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ روزینہ خان نے اوشا کی شکایت پر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا،ان کی اہلیہ نے گزشتہ روز ان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ جہیز کے تنازعے پر ان کے شوہر انہیں طویل عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہے رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کرکٹر نے فوری طور پر اس معاملے پر کسی قسم کے ردّ عمل سے گریز کیا ہے۔کرکٹر کے بھائی مصبّر حسین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی کے فوراً بعد سے ہی اختلافات تھے۔ میرے بھائی نے 15 اگست کو طلاق کے کاغذات بھیجے تاہم وہ نکاح نامے میں درج رقم سے زائد کا تقاضا کررہی تھیں جس کے بعد جھوٹے الزامات عائد کرنا شروع کردیے۔