شاہد آفریدی اور مصباح الحق اولین افغان کرکٹ لیگ کا حصہ بنیں گے


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت دیگر ٹاپ کرکٹرز اولین افغان پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔افغان پریمیئر لیگ کے آرگنائزرز نے کہاکہ کئی سابق اور موجودہ عالمی ٹی 20 اسٹارز نے اس لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان میں شاہد آفریدی،،،مصباح الحق،، برینڈن میک کولم، کرس گیل اور کمار سنگاکارا بھی شامل ہیں، ایونٹ میں یو اے ای کے زیادہ ترکھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ 5 سے 23 اکتوبر تک شارجہ میں منعقد ہوگا، شریک پانچ ٹیموں کو افغان صوبوں کی مناسبت سے نام دیے گئے ہیں ، ان کے درمیان مجموعی طور پر23 میچز کھیلے جائیں گے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ امارات کے کن شہروں میں میچز ہوں گے۔اس لیگ کے اعلان کے بعد اگر نئے سال کے کیلنڈر پر نظر دوڑائی جائے تو سوائے ایک مہینے کے، سال کے گیارہ مہینے ٹی20 لیگ کھیلیں جائیں گی۔گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والی آسٹریلین بگ باش اور نیوزی لینڈ کی سپر اسمیش بھی جاری ہیں جب کہ فروری اور مارچ میں پاکستان سپر لیگ کھیلی جاتی ہے۔ سال کی سب سے بڑی انڈین پریمیئر لیگ اپریل اور مئی میں کھیلی جاتی ہے جس کے بعد جون کے مہینے میں کوئی لیگ شیڈول نہیں ہوتی۔جولائی، اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ کھیلی جاتی ہے ، اکتوبر میں افغان پریمیئر لیگ جب کہ نومبر اور دسمبر میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹونٹی لیگ کا انعقاد کی جائے گا۔پی سی بی نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو امارات ٹی20 لیگ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ افغان لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ لیگ کی تاریخیں منظر عام پر آنے کے بعد کیا جائے گا

تعارف: newseditor