بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 

پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف ) کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد منعقد ہوا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن( پی ٹی ایف ) کے صدرسینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی ٹی ایف کے سینئر نائب صدر افتخار رشید،

خاور حیات خان، پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمٰن، پی ٹی ایف کے خزانچی محمد خلیل چغتائی ، پی ٹی ایف کے نائب صدرخواجہ سہیل ، پی ٹی ایف کے عہدیداران اور سربراہان /پی ٹی ایف سے منسلک یونٹس کے نمائندوں نےشرکت کی۔

سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ممبران کو بتایا کہ بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ واقعی پاکستان کی ایک بڑی سفارتی فتح ہے کیونکہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان نہ آنے کی پوری کوشش کی۔ ،

یہاں تک کہ ڈیوس کپ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی حد تک کوشش کی جنہوں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا اورپی ٹی ایف ٹیم کی موثر لابنگ کی بدولت اپیل خارج کر دی گئی۔

تمام اراکین نے صدر پی ٹی ایف کے شاندار کاوش بالخصوص بھارت کو پاکستان آنے پر مجبور کرنے کی کاوشوں کو سراہا، ۔

اراکین نے پاکستان میں ٹینس کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے پی ٹی ایف انتخابات کے بارے میں ہاؤس کو بھی اپ ڈیٹ کیا

اور بتایا کہ پی ٹی ایف نے پی ایس بی اورپی او اے کو این او سی جاری کرنے کے لیے لکھا ہے تاکہ پی ٹی ایف فوری طور پر انتخابات کرائے۔اجلاس میں فیڈریشن کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!