پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دے دیا ہے بابراعظم کی تاریخی سینچری

کپتان بابراعظم کی ریکارڈ سینچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دے دیا ہے، میزبان پاکستان کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 

 کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

سلمان علی آغا نے 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میچ کے ۤآخری لمحات میں شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز بناکر کر ٹیم کے مجموعے کو 334 رنز تک پہنچایا،

 

اس کے علاوہ شان مسعود 44، محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بینجمن لسٹر اور ایش سودھی کے ہاتھ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، آج کے میچ میں فتح کے صورت میں پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گا جب کہ سیریز میں کلین سوئپ گرین شرٹس کی ون ڈے کی عالمی نمبر ایک ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!