ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ،پاکستان کے 4کھلاڑی شارٹ لسٹ


اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے 4کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کردیا ہے۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کے لئے 4کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں عزت اللہ، ارسلان انجم، نجیب اللہ اور حمزہ اللہ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے لئے حتمی دو کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں دو کوچز ہارون جنت اور سردار نزاکت تربیت دے رہے ہیں۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 20 سے 30 ستمبر تک آسٹریا میں کھیلی جائے گی۔

تعارف: newseditor