ایشین گیمز،پاکستانی اتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ مینز 200 میٹر (ہیٹ 1) میں پاکستان کے عذیر رحمان (21.70) کے ساتھ5ویں جبکہ مینز 200 میٹر (ہیٹ4) میں محمد شہباز (21.91) کے ساتھ چھٹیپوزیشن پر رہے۔ کوراش میں مینز 66 کے جی میں فلپائن نے پاکستان کے محمد شہروز رضی کیخلاف 10-0 سے جبکہ نیپال نے پاکستان کے سیّد سمیع اللہ کیخلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ بیس بال میں چین نے پاکستان کو 3-16 رنز سے شکست دیدی۔ سیلنگ لیزر اسٹینڈرڈ کلاس میں پاکستان کے نجیب اللہ خان 9 ریسز کے رزلٹ کے بعد 11ویں، ونڈ سرفنگ RSXکلاس میں راجہ قاسم عباس نے 8 ویں، 470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالد حسین نے 9 ویں جبکہ لیزر4.7لاس میںمحمد اویس 20 ویں پوزیشن پررہے۔ سیپک ٹاکرا ایونٹ میں سنگاپور نے پاکستان کو2-0ے شکست دیدی۔ سافٹ ٹینس میں پاکستان کی وریشا خان کو منگولین حریف کے ہاتھوں 4-0، سیّدہ ایرج بتول کو فلپائن پلیئرکیخلاف 4-0، عبادسرور حسین 4-0 ۔محمد یحییٰ کو جاپانی حریفسے 4-0 ، عباد حسین کو انڈونیشین کھلاڑی سے4-0، محمد یحییٰ کوکورین مخالف سے4-0 اور وریشا خان کو فلپائنی کھلاڑی سے4-0سے شکست ہوئی ۔

تعارف: newseditor