ایشین گیمز،پاکستان ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان ٹیم جنوبی کوریا کو ہرا سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔والی بال میں گرین شرٹس نے چین کو شکست دے دی اوربیس بال میں انڈونیشیا کو چت کردیا ۔انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری 18ویںایشین گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوا ۔پاکستان کے طیب اسلم نے کوریا کے لی سیا نٹینگ کو اسٹریٹ گیم میں0-3سے شکست دی، دوسرے میچ میں اسرار احمد نے بھی 0۔3سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان کو ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔دوسری جانب والی بال ایونٹ میں پاکستان اور چین کے درمیان کلاسی فکیشن میچ انتہائی دلچسپ رہا،5 سیٹس تک جانے والے میچ میں ایک سیٹ چین نے جیتا تو دوسرا پاکستان نےلیکن پانچویں اورفیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 16۔18سے کامیابی حاصل کی تاہم پاکستان اب ساتویں پوزیشن کے لیے میچ یکم ستمبر کوتھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ادھر بیس بال ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیاکو شکست سے دوچار کیا، پاکستان نے 2۔10کے اسکور سے کامیابی حاصل سمیٹی۔

تعارف: newseditor