لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے پی ایس ایل رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کے دہندہ پی ٹی آئی کے رہنماء جاوید بدر کو درخواست کا تحریری جواب دیدیا ہے پی سی بی کے اس حوالے سے روئیے پر جاوید بدر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ پبلک ادارہ ہے لہٰذا پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے بارے میں رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کا مطلب یہ ہے کہ پی سی بی پی ایس ایل میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے جاوید بدر نے نیب لاہور سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر پی سی بی کا سارا ریکارڈ قبضے میں لے لے اور ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کرے۔