لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا جائیگا۔اپنے ایک بیان میں جاویدآفریدی نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہماری افواج اور عام شہریوں نے پاکستان کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ بالخصوص ملک کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور 6 ستمبر ہم سب یوم دفاع و شہدا پر ان شہیدوں کے گھر جاکر انہیں سلام پیش کریں گے ۔