اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم دفاع ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے لیژرسٹی بائولنگ کلب،،جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ کے سکتیہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں انٹر سکولز، انٹر کالجیٹ اورانٹر یونیورسٹیز کے علاوہ پروفیشنل کے ایونٹ بھی منعقد ہونگے، چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 3 ستمبر سے قبل اپنی، اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج فون نمبر 0334-5000081 پرکروا سکتے ہیں-