ایشیبن گیمز،ہاکی میں کانسی کا تمغہ بھی گیا،بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

جکارتہ (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین گیمز میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری 18ویں ایشین گیمز میں آج تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں بھارت نےدلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو مات دی۔

ایشین گیمز ہاکی :بھارت نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

بھارت نے کھیل کے ابتدا ءسے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور بھارتی آکاش دیپ سنگھ نے پاکستان کے خلاف پہلا گول اسکور کیا اور ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی تاہم دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے بھارت کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے مگر کامیابی نہ مل سکی۔چوتھے اور آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب تیزی دکھائی جس میں بھارتی کھلاڑی پردیپ سنگھ کو کامیابی ملی اور انہوں نے ٹیم کےلیے دوسرا گول کرکےاسکور 0-2کردیا، پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عتیق نے کیا۔

ایشین گیمز ہاکی :بھارت نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید کوئی گول اسکور نہ ہوسکا اور کانسی کا تمغہ بھارت کا مقدر بنا ۔

تعارف: newseditor