لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صدام حسین کی قیادت میں ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم آج لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں حسن بشیر ( نائب کپتان)، عمر حیات، محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمٰن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض، احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، محمد عادل، محمد عدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسیٰ خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینر روبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہورہا ہے۔ فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ4 ستمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا جبکہ گروپ میں شامل بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور 8 ستمبر میچز ہوں گے۔