مداح کو گالم گلوچ،بنگلہ دیشی کرکٹر صابر پر 6کیلئے کرکٹ کے دروازے بند


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آف فیلڈ ایشوز کی بناء پر قومی کرکٹر صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک مداح کو گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ ساتھ اسے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ صابر رحمان کو اسی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا تھا۔ہفتہ کو بی سی بی صابر رحمان بی سی بی کی قائم کردہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سفارش کی اور ان پر پابندی کا اطلاق آج اتوار سے ہو گا۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے کہا کہ اگر صابر رحمان نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی، صابر رحمان اس سے قبل بھی آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے معطلی کی سزا کاٹ چکے ہیں۔مصدق حسین بھی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تاہم کمیٹی نے ابھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ مصدق کی اہلیہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ جہیز نہ لانے پر مصدق نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی رپورٹس کے بعد ہی مصدق کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!