انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،لیور پول کی پہلی پوزیشن برقرار

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں مزید 7میچز کا فیصلہ ہوگیا، لیورپول نے لیسسٹر سٹی کو 2-1سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقراررکھی،چیلسی نے بورنے ماؤتھ کو 2-0سے ہرا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا،دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نیوکیسل یونائیٹڈ کو 2-1سے مات دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرسکا۔دیگر میچز میں ساؤتھمپٹن نے کرسٹل پیلس کو 2-0اورولورہمپٹن وانڈررز نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 1-0سے شکست دے دی ۔فلہم اور برائٹون اینڈ ہوو البائن کا میچ 2-2جبکہ ایورٹن اور ہڈرس فیلڈ ٹاؤن کا میچ 1-1گول سے برابر رہا۔رواں سیزن میں لیور پول،ٹوٹنہم ،وٹفور ،مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیںہاریں تاہم مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایک میچ برابر کھیل چکی ہے ۔ویسٹ ہام یونائیٹڈ ،برنلے ،نیوکیسل یونائیٹڈ ،ہڈرس فیلڈٹاؤن اور کارڈف سٹی نے تاحال کوئی میچ نہیں جیتا تاہم ان میں سے برنلے اور نیوکیسل یونائیٹڈ ایک، ایک جبکہ کارڈف سٹی اور ہڈرس فیلڈ ٹاؤن 2،2میچز ڈرا کھیل چکے ہیں ۔ٹوٹنہم ،وٹفورڈ ،بورنے ماؤتھ ،ایورٹن ،لیسسٹر سٹی ،وولورہمپٹن وانڈررز اور ساؤتھمپٹن پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے سے 10ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

تعارف: newseditor