سپینش فٹبال لیگ :ریال میڈرڈ نے لیگانیز کو ہرا دیا

بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ) سپینش فٹبال لیگ میں رال میڈرڈ کی ٹیم نے لیگانیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار ایک سے ہرا دیا ہے۔ سپینش لیگ کے میچ میں رالس میڈرڈ کا لیگانیز سے مقابلہ ہوا۔رالس میڈرڈ کے گیرتھ بیل نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، لیگانیز کو 24 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول کرنے کا موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھا کر انہوں نے میچ برابر کرد یا۔رالب میڈرڈ نے شاندارپرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انہوں نے وقفے وقفے سے مزید تین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ حریف ٹیم کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔

تعارف: newseditor