لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں سہولیات اور سیکورٹی کے انتظامات کی شکایات سامنے آنے لگیں۔پاکستان کے پریمئیر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا رائونڈ ملک کے مختلف وینیوز پر جاری ہے اور اس دوران پی سی بی کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ایل سی سی اے گراونڈ کے ڈریسنگ روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
This is not a storeroom.This is LCCA ground's dressing room currently hosting first class match between SNGPL&Lahore whites.Six test players are playing in this match.I think players deserve better than this.Outfield and pitch is also not encouraging for cricket. pic.twitter.com/xpJ8RMSkkF
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) September 2, 2018
نجی ٹی وی چینل نے ایل سی سی اے گراونڈ میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے اختتام کے ساتھ ہی نوجوان بغیر روک ٹوک کے گراونڈ میں گھس آتے ہیں اور کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کے دوران سیلفیز بنانے پر مجبور کرتے ہیں۔اس کے بعد سابق کپتان مصباح الحق نے سوئی نادرن گیس اور لاہور وائٹس کے میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں اور بہتر سہولیات نہ ہونےکے حوالےسے شکایت کی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ساری توجہ پی ایس ایل پر رہی ہے جبکہ شعبہ دومیسٹک کرکٹ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی سہولیات کو نظر انداز کر رکھا ہے۔