یو ایس اوپن،ماریہ شرپووا پری کوارٹر فائنل میں داخل

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) ماریا شراپووا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔انہوں نے یلینا اوسٹا پینکو کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا دیا، ڈومنیکا سیبلکووا نے جرمنی کی اینجلیک کربر کو شکست فاش سے دوچار کیا، بیلاروس کی ایرینا سیبالینکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو 7-5اور 6-1سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جاپان کی نائومی اوساکا نے ساسنووچ کو شکست دی۔ مینز سنگلز میں ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر نے آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نوواک جوکووچ نے فرنچ حریف رچرڈ گیسکوئٹ کو زیر کیا۔

error: Content is protected !!