عالمی نمبر ون آئیگا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ویمن ٹینس کی عالمی نمبر ون پولینڈ کی کھلاڑی آئیگا سیویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 26 واں میچ جیت کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں آئیگا نے کینیڈا کی کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو کو سات چھ (سات دو) اور چھ صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، بیس سالہ سویٹیک مسلسل پانچویں ڈبلیو ٹی اے اعزاز جیتنے کے قریب ہیں اس سے قبل وہ چار ڈبلیو ٹی اے اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ بیلو روس کی آرینا سبالینکی کے ساتھ ہوگا۔

error: Content is protected !!