کرکٹ ورلڈ کپ ; پاکستان اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کل کھیلے گا

 

کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کل کھیلے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا،

جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 18واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپناچوتھا میچ کھیلے گی۔

 

میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ، تین میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور ایک میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اس کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

 

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

 

 

error: Content is protected !!