سائوتھمپٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش اسپنر معین علی نے بھارت کے خلاف کارکردگی کاسہرا پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کے سر باندھ دیا۔انہوں نے چوتھے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر نو وکٹ لیے تھے۔ معین علی کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق نے میرا اعتماد برقرار رکھا اور بولنگ کی ایسی ٹپس دیں کہ بھارتی بیٹسمین بے بس ہوگئے۔ معین علی کی کارکردگی نے بھارتی ٹیم اور کپتان کوہلی کا سیریز برابر کرنے کا خواب نہ صرف چکنا چور کردیا بلکہ انھیں سیریز کی شکست کابھی صدمہ سہنا پڑا۔