کیریبین لیگ، سینٹ کٹس نے پلے آف میں جگہ بنالی

سینٹ کٹس(نیوز ایجنسیز) کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے جمیکا تلاواز کو ہرا کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔لیگ کے 25ویں میچ میں جمیکا تلاواز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز بنائے، روومان پاویل 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ فلپس 40 اور ڈیوڈ ملر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین کٹنگ نے 2 وکٹیں لیں۔ سینٹ کٹس کو بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فتح کیلئے 11 اوورز میں 118 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، وانڈر 45 اور محموداللہ 28 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کرس گیل نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!