کولمبو ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن کرکٹر دنیش چندیمل کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی، اکیلا دانن جایا فیملی وجوہات کی بناء پر ابتدائی دو میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ایشیا کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں سری لنکا کے علاوہ پاکستان،، بھارت،، بنگلہ دیش،، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شرکت کرے گی۔سری لنکن ٹیم ابتدائی روز افغانستان کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چندیمل ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے ان کی ایشیا کپ میں شرکت کے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ان کی جگہ نیروشن ڈکویلا کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اکیلا دانن جایا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اسلئے وہ کم از کم ابتدائی دو میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔