مظفرآباد (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور قلندرزپلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے پی کے کے لیگ اسپنر معاذ خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گرائونڈ میں فلڈ لائٹس لگانے اور سہولتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر، محمد یوسف، رانا فواد، رانا ثمین اور رانا عاطف بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کے پی قلندرز نے پردیسی قلندرز کو 25 رنز سے ہرادیا۔ کے پی قلندرز کے اسکور 145 رنز کے جواب میں پردیسی قلندرز 120 رنز بناسکی ۔ فاتح ٹیم کے علی سجاد نے 83 رنز بنائے۔ کے پی قلنددز کے معاذ خان نے تین جبکہ محمد اشرف نے دو وکٹ لیے۔ ٹیسٹ کرکٹر ذوالقر نین حیدر کے پی کے کی جانب سے ایکشن میں نظر آئے۔ پہلے میچ میں کشمیر قلندرز نے گلگت کو زیر کیا تھا۔ رانا عاطف نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نےتمام ضروری سہولتیں اور تعاون فراہم کیا ہے۔