لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کرکٹ کائونٹی چیمپئن شپ میں ٹائونٹن میں سمرسیٹ اور لنکا شائر کے میچ کے پہلے دن 22 وکٹیں گرگئیں اور دوسرے دن کے آدھے حصے میں میچ کا فیصلہ بھی ایسا ہوگیا کہ دونوں ٹیمیں سر پکڑ کر رہ گئیں، میچ ٹائی رہا۔ لنکا شائر 99 اور 170 رنز بناسکی ،سمرسیٹ نے 192 رنز بنائے اور اسے فتح کے لئے 78 رنزبنانے تھے مگر پوری ٹیم 77 پر ڈھیر ہوگئی۔ لنکا شائر کیشو مہاراج اور سمرسیٹ کے جیک لیچ نے میچ میں12،12 وکٹیں لیں۔ لنکا شائر کائونٹی نے خراب پچ کی آفیشل شکایت درج کروادی ہے۔