دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان سعید انوار آج 50 سال کے ہوگئے ہیں، ان کی سالگرہ کےموقع پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔ انہوں نے پیغام میں لکھا ہے کہ سعید انور نے ٹیسٹ میچز میں 4052 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 8824 رنز بنائے ہیں۔
4,052 Test runs
8,824 ODI runs
194 v India in Chennai in 1997 – the record ODI score for 12 years!Happy 50th birthday to Pakistan legend Saeed Anwar! 🇵🇰 pic.twitter.com/eI7I8w00JA
— ICC (@ICC) September 6, 2018
انہوں نے مزید لکھا کہ سعید انور نے1997 میں بھارت کے خلاف میچ کھیل کر 194 رنزبنائے اورون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کا یہ ریکارڈ 12 سال قائم رہا۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے لیجنڈ سعید انور کو 50 ویں سالگرہ مبارک!
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بلے باز سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یکم جنوری 1989 میں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلاجبکہ 23 نومبر 1990 میں انہوں نے ٹیسٹ میں بھی پہلامیچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلاتھا۔سعید انور نے اپنے کیریر کا آخری ٹیسٹ31 اگست 2001 میں بنگلہ دیش کے خلا ف کھیلا اور اپنا آخری ون ڈے زمبابوے کے خلاف 4 مارچ 2003 میں کھیلا۔سعید انور کا ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ اسکور 188 ہے اور ون ڈےانٹرنیشنل میں 194 رنز ہےبعد از قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 210 رنز بنا کربھارت کے خلاف سعید انور کے 194 رنز کا طویل ترین ریکارڈ توڑ دیا۔