یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،نڈال،سرینا سیمی فائنل میں داخل

نیویارک (سپورٹس لنک رپورٹ) یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے ڈومنیک تھائم کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو پہلے سیٹ میں 6-0 کی غیرمتوقع شکست ہوئی تاہم انہوں نے کم بیک کیا اور 6-4 اور 7-5ی فتح سمیٹی، وہ چوتھا سیٹ ہارے لیکن پھر فیصلہ کن سیٹ اپنے نام کیا اور سیمی فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ خواتین سنگلز میں سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پسلکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کرکے لاسٹ فور مرحلے میں رسائی ممکن بنائی۔ البتہ ویمنز میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا۔ دفاعی چیمپئن سلوئن اسٹیفنز کوارٹر فائنل میں ہار کر آؤٹ ہوگئیں۔ لٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے امریکی حریف کےخلاف میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا،انہوں نے پہلا سیٹ 6-2اور دوسرا 6-3 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

تعارف: newseditor