بھارت میں جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان نے انڈر13کیٹگری پھر نظر انداز کردی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سکواش فیڈریشن نے 26سے29ستمبر تک بھارت میں ہونے والی جونئیر سکواش چیمپین شپ میں ایکبار پھر انڈر13 کیٹگری کو نظر انداز کر دیا ہے۔ بھارت میں کھیلی جا رہی جونئیر سکواش چیمپین شپ میں ابتدائی طور پر پاکستان سکواش فیڈریشن نے انڈر13, 15 ,17 19کی کیٹگریز میں ٹیم بھجوانے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں فیصلہ سنایا تھا کہ انڈر13اور15کے لئے ٹیم کا نتخاب پشاور سے کیا جائیگا ۔مگر بعد میں انڈر13ٹیم کو ٹرائلز لینے کے بعد نہ لے جانے کا فیصلہ کرتئے ہوئے بچوں میں مایوسی پھیلا دی، ذمہ دار ذرائع کے مطابق نہ صرف پی ایس ایف حکام نے پشاور سے انڈر 13کے لئے ٹرائلز لینے کے بعد بچوں کو جونئیر سکواش چیمپین شپ کے لئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ سنا یا ،بلکہ دوسری جانب انڈر17 اور 19کے کھلاڑیوں کا انتخاب بناٹرائلز کے کیا ہے۔پی ایس ایف سے انڈر 13کھلاڑیوں کی ٹیم بھجوانے کے سوال کے جواب میں انکا موقف ہے کہ انڈر13ٹیم نہ بھجوانے کا فیصلہ سابق عالمی چیمپین قمر زمان کی سفارش پر کیا گیا ہے۔جبکہ قمر زمان کا میڈیا کے ایک سیکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ انڈر13 ٹیم بھارت بھیجنے کے حق میں ہیں اس ٹیم کے بھارت نہ جانے سے پاکستان کا میڈل متاثر ہو سکتا ہے

تعارف: newseditor