شعیب ثانیہ کے بچے کی شہریت کس ملک کی ہو گی؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ’مرزا ملک ‘کی شہریت کہاں کی ہوگی ،ہمارے لئے یہ بات معنی نہیں رکھتی ۔میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے زچگی کے وقت اپنی اہلیہ کے پاس ہوں ،مینجمنٹ نے مجھ اجازت دے دی ہے۔شعیب و ثانیہ کی جوڑی نے رواں برس آنے والےننھے مہمان کےلئے پہلے ہی بہت کچھ پلان کررکھا ہے ،جسے ان کے بچے کا سرنیم ’مرزاملک‘ ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ والد بننا بڑی چیز ہے ،میں کافی پرجوش اور بے حد خوش بھی ہوں۔ایسے میں صحافی نے بچے کی شہریت سے متعلق شعیب ملک سے استفسار کیا،جب میں پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ بچے کی شہریت کہاں کی ہوگی، اس کی شہریت نہ پاکستان کی ہوگی اور نہ ہی بھارت کی ہوگی بلکہ اس کی شہریت کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔

تعارف: newseditor