ایشیا کپ کے تمام میچوں کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے تمام میچوں کو ون ڈے انٹر نیشنل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مثبت قدم ہے۔ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کی ٹیم بھی شرکت کرے گی جس کے پاس ون ڈے اسٹیٹس نہیں ہے۔ہانگ کانگ دبئی میں 16ستمبر کو پاکستان اور 18ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔

تعارف: newseditor