ہوبارٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور کوچ گیری کرسٹن ذاتی وجوہات کی بنا پر بگ بیش لیگ فرنچائز ہوبارٹ ہریکنز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے، ان کی جگہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ایڈم گرفتھ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے گزشتہ برس کرسٹن سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم کرسٹن نے ایک سیزن بعد ہی ذمہ داری چھوڑ دی۔ کرسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہریکنز کے ساتھ بہت انجوائے کیا لیکن بدقسمتی سے میں مزید کام نہیں کر سکتا، میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا ہے، مجھے ٹیم کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں، مجھے یقین ہے کہ ایڈم گرفتھ کی کوچنگ اور جارج بیلی کی قیادت میں ٹیم رواں برس شیڈول بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دے گی۔