امپائر سے بدتمیزی جیمز اینڈرسن کو مہنگی پڑ گئی

اوول (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں امپائر سے نامناسب رویے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ بھارت کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اینڈرسن نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف اپیل اور ریویو میں ناکامی پر غصہ دکھایا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینڈرسن نے ریویو میں ناکامی پر امپائر کماردھرماسینا سے کیپ چھین لی اور ان سے جارحانہ انداز میں بات کی۔ آئی سی سی کے مطابق اینڈرسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور سزا کو بھی قبول کرلیا ہے۔ ان کے منفی پوائنٹس میں اس سزا کے بعد مزید ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تعارف: newseditor