محمد حفیظ نے تاحال سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16 رکنی پاکستانی ٹیم نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے ہیں لیکن محمد حفیظ نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ لاہور میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران 16 کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ اور ٹور کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیئے ہیں، چوں کہ پاکستانی ٹیم ایشیاء کپ کے بعد متحدہ عرب امارات ہی میں قیام کرے گی، اسی لیے کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔محمد حفیظ جنہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں جس کی وجہ ان کی قائد اعظم ٹرافی کی مصروفیات ہیں۔

تعارف: newseditor