انگلینڈ کیخلاف شکست،بھارتی میڈیا کی اپنی ٹیم پر تخت تنقید


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے ۔اوول ٹیسٹ میچ میں 118 رنز سے شکست کے بعد چاروں طرف سے بھارتی ٹیم تنقید کی زد میں آگئی ہے ۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ۔ان سے رپورٹر نے پوچھا کہ کیا یہ 15 سال میں بھارت کی بہترین ٹیم ہے ؟جس پر ویرات کوہلی کا جواب بھی روکھا ساتھا ۔ادھر بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی اپنی ٹیم کوآڑے ہاتھ لیاہے اور ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں ویرات کوہلی الیون پرتنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ان سے بہتر تو پاکستان کی ٹیم تھی جس نے انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چینل کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر ہر ٹیم کیخلاف شیر بن جاتی ہے لیکن جب ملک سے باہرکھیلنا کی باری آتی ہے تو کھلاڑی بھیگی بلی بن جاتے ہیں، ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی کرکٹرز کو غیر ملکی دوروں کیلئے خود کو بہترین انداز میں تیارکرنا ہوگا۔

تعارف: newseditor