پاکستان نے یورپین لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی.

 

 

 

 

پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی یورپی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت کرعالمی مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کے شہر بسلے میں منعقد ہونے والی یورپین لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

رائفل شوٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 5 ستمبر کو بسلے میں ہوا تھا جہاں پاکستانی ٹیم نے انفرادی میچوں میں 12 ممالک کے 80 سے زیادہ بین الاقوامی شوٹرز اور ٹیم میچوں میں 12 گروپس کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

 

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’ ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم کو اس زمرے میں دوسرا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص نے چاندی کے تمغے جیتے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 

 

error: Content is protected !!