لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ہر سطح پر سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، صوبہ بھر میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، نوجوان جوش وخروش سے سپورٹس میں حصہ لے رہے ہیں، فٹ بال چیمپئن شپ میں ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرائل دیئے جو کہ حوصلہ افزاء بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز فورٹ عباس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات کرنیوالے وفد میںسابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور و پی ایم یو کے کنسلٹنٹ متین شاہ، سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ باجوہ اور پروفیسر مزمل خان وزیری شامل تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے اور ان کو آگے بڑھنے کیلئے ہر طرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں، انہوں نے فورٹ عباس میں رگبی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے مزمل خان وزیری کی خدمات کا سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے ان کھیلوں کو فروغ حاصل ہورہاہے۔