قومی ہاکی ٹیم پر جرمانے پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

قومی کھیل ہاکی کو اب ایک نئے بحران کا سامنا ہے اور وہ ہے ہاکی ٹیم پر پابندی اور جرمانے کی لٹکتی تلوار، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے آئندہ ہفتے جنوبی افریقہ کے دورے پر جانا ہے لیکن بری خبر ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے پاس ٹیم کو جنوبی افریقہ کے دورے پر بھیجنے کے لیے وسائل ہی نہیں ہیں جس کے باعث یہ دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

 

ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اپیل کی تھی لیکن تاحال وہاں سے بھی اخراجات سے متعلق کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ہاکی ٹیم اگر جنوبی افریقہ کے دورے پر نہ جاسکی تو نہ صرف اس کی اولمپکس میں واپسی کا سہنری موقع ہاتھ سے نکل جائے گا بلکہ اسے 15 ہزار یورو کا بھاری جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

error: Content is protected !!