ایشیا کپ ،آج پھر پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو،عامر کی جگہ شاہین آفریدی کھیلیں گے


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ میں ایک اور بڑا معرکہ آج  ہو گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔آج کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں میچ کے لئے پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی آج بھی میچ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائیگا دوسری جانب آج بھی بھارت کیخلاف اہم میچ میں محمد عامر کی جگہ افغانستان کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو شامل کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!