لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)میدان کے اندر قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہاکی کے حوالے سے ایک اور بری خبر شائقین کیلئے آگئی ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ رولینٹ اولٹ مینز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئےٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمےداری قبول کر لی جبکہ فیڈریشن نے ہیڈ کوچ کو ہٹائے جانے کی تردید کردی۔اپنے ایک بیان میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بہترین ٹیم بنانا مشکل ہوگیا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹ مینز فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کے کچھ فیملی مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ اس وقت ہالینڈ میں ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رولینٹ نےکوچنگ جاری رکھنےکےحوالے سے 2روز کا وقت مانگا ہے، 2 روز میں وہ اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے جس کے بعد میڈیا کو اس حوالے سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔