ویسٹ انڈیز ٹیم کے اینالسٹ طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل

دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز ٹیم کے اینالسٹ سیتارام کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اینالسٹ ایونیش سیتا رام کی آج اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، ویسٹ انڈیز کے ڈاکٹر ڈیزن بھی نجی ہسپتال میں موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے اہم رکن کو ہسپتال منتقل کرنے کی خبر ملتے ہی پولیس بھی حرکت میں آئی اور حفاظتی اقدامات کے تحت نجیہسپتال پہنچی اور وارڈ کو گھیرے میں لیتے ہوئے آمدروفت کو مکمل طور پر بند کردیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رات بھر معدے میں تکلیف اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت کرنے والے ٹیم کے سینئر تجزیہ کار اوینیش سیتارام کو مانیٹرنگ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

error: Content is protected !!