انتھونی جوشا اپنے ہیوی ویٹ اعزازکے دفاع میں کامیاب،مخالف کو ناک آئوٹ کردیا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انتھونی جوشا نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف الیگزینڈر پوویکٹن کو شکست دیکر ہیوی ویٹ اعزاز کا دفاع کرلیا، انتھونی جوشا نے اپنی روسی حریف الیگزینڈر کو ساتویں رائونڈ میں ڈھیر کیا یہ پہلا موقع ہے کہ روس کے کھلاڑی الیگزینڈرکو پہلے سات رائونڈز میں کسی نے شکست سے دوچار کیا ہے، اس مقابلے سے قبل آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی اے چیمپئن انتھونی جوشا کو مختلف حلقوں کی جانب سے کارکردگی کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا تھا تاہم اب اس کامیابی کے بعد انہوں نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں، برطانوی باکسر انتھونی کو مقابلے کے ابتدائی رائونڈز میں الیگزینڈر کے مقابلے میں دشواری پیش آئی تاہم انہوں نے جلد ہی بھرپور حملوں سے حریف کو دبائوکا شکار کردیا اور بالآخرساتویں رائونڈ میں ایک زور دار مکے نے الیگزینڈرکو گرنے پرمجبور کردیا جس کے بعد ریفری نے مقابلہ روکتے ہوئے انتھونی جوشا کو فاتح قرار دیدیا۔

تعارف: newseditor