بائرن میونخ نے مسلسل دسویں مرتبہ  بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیت لیا

بائرن میونخ نے مسلسل دسویں مرتبہ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیت لیا، جرمن جائنٹس نے دوسرے نمبر پر موجود بورشیا ڈورٹمنڈ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس کے فرق سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں بائرن میونخ نے اپنے ڈومیسٹک حریف بورشیا ڈورٹمنڈ پر آغاز سے ہی دبا بنائے رکھا۔گینے بی نے 15ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ روبرٹ لیوڈونسکی نے 34ویں منٹ میں برتری دگنی کردی۔ پہلا ہاف 0-2  کے ساتھ ختم ہوا۔ ڈورٹمنڈ کے ایمری کین نے پنالٹی پر گول کر کے خسارہ کم کیا، مگر جمال موسیالا نے 83ویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا اور یوں بائرن میونخ نے مقابلہ باآسانی 1-3 سے جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ جرمن جائٹ نے لیگ میں دوسرے نمبر پرموجود ڈورٹمنڈ سے 12 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کی اور مسلسل دسویں بار لیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ یہ بائرن میونخ کا مجموعی طور پر 32 واں ٹائٹل ہے۔

error: Content is protected !!