سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 28 رنز سے ہرادیا

 

 

سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو 28 رنز سے ہرادیا

شوال ذالفقار کی ناقابل شکست نصف سنچری

لاہور 5 نومبر، 2023:ء

پاکستان ویمنز اے نے سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کو28 رنز سے شکست دیدی۔

یہ پاکستان ویمنز اے کی اس سیریز میں دوسری کامیابی ہے۔ پہلے میچ میں اس نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو 12 رنز سے ہرایا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز ویمنز اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف اپنا میچ 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔

اسطرح اب اس سہ فریقی سیریز کا فائنل 8 نومبر کو پاکستان ویمنز اے اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی ٹیم جواب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 93رنز بناسکی۔

پاکستان ویمنز اے کی اننگز کی خاص بات شوال ذوالفقار کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 66 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے67 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں ان کی اننگز میں دس چوکے شامل تھے۔ گل فیروزہ نے26 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ کپتان تھیپاچا پوتھاوونگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی اننگز میں کوئی بھی بیٹر پاکستان کے بولرز کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔ تھیپا پوتھا وونگ 25 اور پھانیتا مایا 23 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔
کپتان رامین شمیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

مختصر اسکور:
پاکستان ویمنز اے 121 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) شوال ذوالفقار 67 ناٹ آؤٹ، گل فیروزہ 26، تھیپاچا پوتھاوونگ 27 / 2 وکٹ۔

تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز 93 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) تھیپاچا پوتھا وونگ 25، پھانیتا مایا 23 ناٹ آؤٹ، رامین شمیم 16 / 2 وکٹ۔

 

 

error: Content is protected !!