بوائز یوتھ گیمز اپنی تمام رونقیں سمیٹتی ہوئیں اختتام پزیر ہوگئیں

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) بوائز یوتھ گیمز اپنی تمام رونقیں سمیٹتی ہوئیں اختتام پزیر ہوگئیں باقائدہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے سیدثقلین شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود تھے

انکے ہمراہ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر منیر اعوان والی بال کے صدر ڈاکٹرمشتاق شاہ یٹ بال کے خالد خان جدون جمناسٹک کے شوکت حسین باسکٹ بال کے سعید قریشی رسہ کشی کے شاہد گل ٹیبل ٹینس کے محمد زاہد بیڈمنٹن کے حمزہ خان اور شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی ان مقانلوں کے کبڈی فائنل میں بانڈہ سنجلیاں نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد سلہڈ کو 60-58کے سکور سے شکست دی اور فائنل اپنے نام کیا

رسہ کشی میں جی جی ایچ ایس نواں شہر نے ہائی سکول نمبر 4کودو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ٹیبل ٹینس میں جی ایچ ایس نمبر 3نے ماڈرن ایج پبلک سکول کو دو ایک سے شکست دی

بیڈمنٹن میں جی ایچ ایس نمبر 3نے ماڈرن ایج کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی باسکٹ بال میں ایبٹ آباد باسکٹ بال کلبنے جی ایچ ایس نواں شہر کو زبر دست مقابلے کے بعد 39-33سے شکست دیکر ایونٹ گولڈ میڈل اپنے نام کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس کے پی کے سید ثقلین شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ڈائریکٹوریٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد انڈر21گیمز اور علاقائی گیمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا

error: Content is protected !!