ایشیئن پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والی خواتین پاورلفٹنگ ٹیم کی ڈائریکٹر سپورٹس سے ملاقات


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)11ویں ایشیئن پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ میں 9میڈلز جیتنے والی پاکستانی خواتین پاورلفٹنگ ٹیم نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی سے ملاقات کی، قومی ٹیم نے چیمپئن شپ میں سونے کے تین، چاندی کے چار اور کانسی کے دو میڈلز جیتے، ملاقات میں کرنیوالوں میں پاکستان وومنز پاور لفٹنگ ٹیم کے مینجر راشد ملک، کھلاڑی ٹونکل سہیل(گولڈ)ورنیکا سہیل (گولڈ)،نزہت جبیں(گولڈ)،رابعہ شہزاد(سلور)، سنہیہ غفور(سلور)، نادیہ مقصود(سلور)، رابعہ رزاق (سلور)، مریم سہیل(برانز)، سائبل سہیل(برانز) شامل ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اپنے پیغام میں قومی خواتین پاور لفٹنگ ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور میڈلز جیت کر قوم کے دل جیت لئے ہیں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی وومنز پاور لفٹنگ ٹیم مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔


ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وومنز پاور لفٹنگ کی قومی ٹیم نے 11ویں ایشیئن پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی قیادت میں صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، وومنز پاور لفٹنگ کی قومی ٹیم کی کارکردگی سے پاور لفٹنگ کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔پاکستان پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک نے کہا کہ کھلاڑیوں نے 11ویں ایشیئن پاور لفٹنگ اینڈ بینچ پریس چیمپئن شپ میںقومی جذبے سے حصہ لیا اور 9میڈلز جیت کر دبئی میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

error: Content is protected !!