دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو کل بھارت کیخلاف ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مایہ ناز اور تجربہ کار آل رائونڈر شکیب الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہونگی، شکیب الحسن انگلی میں فریکچر کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں، اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز چیئرمین اکرم خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ شکیب الحسن ٹھیک ہوکر ٹیم کا حصہ بنے مگر پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ان کی انگلی میں شدید درد تھا اور ڈاکٹر کے مطابق انہیں ابھی ٹھیک ہونے کیلئے وقت درکار ہے لہٰذا انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ،اکرم خان کے مطابق شکیب الحسن اب تقریباً چار سے چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر رہینگے انہوں نے کہا کہ ٹیم اورمیں شکیب الحسن کے شکرگزار ہیں جو درد کے باوجود ایشیا کپ کے پہلے چار میچ کھیلے ہم دعا گو ہیں ہیں کہ شکیب الحسن جلد سے جلد مکمل فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ بنیں۔