پاکستان اولمپک ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "پیس تھرواسپورٹس ڈے”

 

پاکستان اولمپک ویمن اینڈ اسپورٹس کمیشن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "پیس تھرواسپورٹس ڈے” منایا گیا واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کے تحت یہ دن ہرسال اپریل کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل کے ذریعے امن کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کرنا ہے ٹرینیٹی گرلزاسکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی، پی او اے ویمن کمیشن کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی، سیکریٹری وینا مسعود، پی او اے انوائیمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، اسکول پرنسپل مسز آئرین پرل، کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری مرادحسین،ہمدرد وقف پاکستان کے علی جلالی، فروٹ نیشن کے فیصل حسین سمیت طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کھیل لوگوں کو اکٹھا کرنے اور امن کی تشکیل کا ایک طاقتور ذریعہ ہے یہ دوستی کوفروغ اور سرحدوں کے پار احترام کی لکیریں کھینچتا ہے جب لوگ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ اپنے مدمقابل کے وقار، ٹیم ورک،رواداری کی اقدار اور منصفانہ کھیل اور ضابطوں کی اہمیت کا احترام کرنا سیکھتے ہیں

 

اصلاح الدین کامزید کہنا تھا کہ آج پاکستان میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹس میں غیرملکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جواس بات کاواضح ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے میں پی اواے ویمن کمیشن اورکے ایس ایف کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارکبادپیش کرتا ہوں پی اواے ویمن کمیشن کی چیئرپرسن فاطمہ لاکھانی نے کہا کہ کھیل قیام امن اور مفاہمت کا ایک اہم ذریعہ ہے پیس تھرو اسپورٹس کے پیغام کے ذریعے مختلف ثقافتوں، مذاہب، قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پرلایا جاسکتا ہے وینا مسعود کاکہنا تھا کہ یہ دن ہر سال بین الاقوامی، علاقائی، قومی کھیل اور ترقیاتی تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں کھیلوں کے کردار کا احترام کیا جا سکے تہمینہ آصف نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کھیل کو وسیع پیمانے پر قابل رسائی بنایا جائے کے ایس ایف کے صدر وسیم ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں سے پیارکرنے والی قوم ہے اس دھرتی سے امن اور محبت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گے اس موقع پرموجود ہزاروں طالبات نے مہمانوں کے ہمراہ سفید کارڈ لہرا کر کھیلوں کے ذریعے امن کے پیغام کااعادہ کیا

error: Content is protected !!