جیمز اینڈرسن 150 ٹیسٹ کھیلنے والے دنیائے کے نویں کھلاڑی بن گئے، ایلیٹ گروپ میں بھی شامل

سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن اپنے ٹیسٹ کیریئر کا 150 واں میچ کھیلنے والے دنیا کے نویں کھلاڑی بن گئے اور یوں وہ ایلیٹ گروپ کا حصہ بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز جمعرات کو سنچورین کے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف چار میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا 150 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ 37 سالہ اینڈرسن اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے نویں کرکٹر ہیں، اس طرح انہوں نے ٹنڈولکر(200)، رکی پونٹنگ (168)، اسٹیووا (168)، کیلس (166)، چندرپال (164)، ڈریوڈ اور ایلن بورڈر (156) کو جوائن کیا ہے۔

error: Content is protected !!