قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ، پول اے میں نیشنل بنک اور پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن سرفہرست


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد پول اے میں نیشنل بنک اور پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیم سرفہرست ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، ایونٹ میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹ کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد نیشنل بنک کی ٹیم پول اے میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، خان ریسرچ لیبارٹریز دوسرے، حبیب بنک تیسرے، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ چوتھے، اسلام آباد ریجن پانچویں، فاٹا ریجن چھٹے اور پشاور ریجن ساتویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور ریجن وائٹس نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا۔ پول بی میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان ٹیلی ویژن دوسرے، واپڈا تیسرے، لاہور ریجن بلیوز چوتھے، کراچی ریجن وائٹس پانچویں اور زرعی ترقیاتی بنک چھٹے نمبر پر ہے، راولپنڈی اور ملتان ریجنز نے ابھی تک کوئی فتح حاصل نہیں کی۔

error: Content is protected !!