شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ایک بار پھر کرکٹ میدان اپنی دھواں دار بیٹنگ کےجوہر دکھائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایمرٹس ٹی 20 لیگ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کردیا۔19دسمبرسے11جنوری تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی لیگ کے میچز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ایمرٹس ٹی 20 لیگ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل، انگلینڈ کے بیٹسمین این مورگن اورجنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ میں پانچ فرنچائز حصہ لیں گی ، ہر فرنچائز 16 رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہوگی ، جس میں 6 انٹرنیشنل اسٹار پلیئرز،آئی سی سی کے فل ممبر ملکوں سے دو ایمرجنگ پلیئرز،آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبر سے تین پلیئرزجبکہ دو جونیئر اور تین یو اے ای کرکٹرشامل ہوں گے۔

تعارف: newseditor